پیلمائرا: شامی فوج کا قصبے ’’الامیریا‘‘ تاریخی محل پر قبضہ‘ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لائیں گے: روس

Mar 27, 2016

دمشق ، ماسکو ( نیوز ایجنسیاں+اے ایف پی )بھارتی توانائی کمپنی بھارت انرجی نے شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مشرق میں تشرین تھرمل بجلی گھر میں تین سال کے بعد دوبارہ اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔بھارتی کمپنی نے شام کی وزارت بجلی اور کمپنی کے عہدیداروں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد اپنا کام دوبارہ شروع کیا ہے۔دونوں فریقوں نے ضروری سہولیات فراہم کرنے اور اس کمپنی کی ان تمام مشکلات کو دور کرنے سے اتفاق کیا ہے کہ جس کی وجہ سے اس کا کام رک گیا تھا۔ماسکو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن شامی صدر کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست مذاکرات کرنے کے واسطے دبا ئوڈالیں گے۔شامی فوج نے پیلمائرا کے نواحی قصبہ میں داخلے کے بعد شمالی قصبہ ’’ الامیریا‘‘ پر قبضہ کرلیا ہے۔ ادھر اوباما انتظامیہ نے شام کے صدر بشار الاسد بارے اپنی پوزیشن میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے روس کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کیربی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بھی تجویز امریکہ بشار الاسد کے مستقبل بارے میں اپنے موقف تبدیلی کرلے گا بالکل غلط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بارے میں موقف میں کوئی تبدیلی کی اور نہ ہی کوئی ایسا ارادہ ہے۔

مزیدخبریں