سعودی، امریکی وزراء دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mar 27, 2016

ریاض (اے پی پی) سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اپنے سعودی ہم منصب اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں شخصیات نے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں نمایاں ترین موضوع خطے کی صورتحال تھا۔ بات چیت میں علاقائی،بین الاقوامی اور عسکری معاملات کے حوالے سے مملکت اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کی توسیع کا امکان بھی زیر بحث آیا۔ دونوں ملکوں کے وزراء دفاع نے خطے میں استحکام کو مضبوط کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالی۔

مزیدخبریں