این جی اوز کے ساتھ کوئی سختی نہیں برتی جارہی،مصرکی وضاحت

Mar 27, 2016

قاہرہ(این این آئی)مصرنے واضح کیا ہے کہ ملک میں تقریباً ایک سو غیرملکی گروپوں سمیت ہزاروں غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت ہے انسانی حقوق کے علمبردار بعض کارکنان کے خلاف غیرملکی رقوم وصول کرنے کے الزامات کی تحقیقات پر تنقید نہیں کی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں اس وقت سینتالیس ہزار سے زیادہ این جی اوز کام کررہی ہیں۔ان میں قریباً ایک سو غیرملکی تنظیمیں ہیں اور وہ آزادانہ مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں۔وزارت خارجہ نے بتایا کہ گذشتہ سال کے دوران حکومت نے شہری تنظیموں کے لیے غیر ممالک سے ملنے والے سات فی صد فنڈز کو مسترد کردیا تھا۔

مزیدخبریں