سیئول(آئی این پی )شمالی کوریا کے حالیہ جوہری تجربے اور راکٹ داغے جانے کے خلاف جنوبی کوریا کے شہریوں نے غباروں کے ذریعے احتجاجی کتابچے فضا میں چھوڑ کر انوکھا احتجاج کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت سیئول کے قریب سرحدی شہر پاجو میں مظاہرین نے 50 ہزار کتابچوں پر مشتمل پمفلٹ تین غباروں کی مدد سے فضا میں بھیجے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کتابچوں میں شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ کے نام پیغام بھیجا ہے جس میں ان سے شمالی کوریا کیجوہری ا ور میزائل پروگرام کی سخت مذمت کی ہے ۔اس کے علاوہ کتابچے میں 2010 میں مبینہ طور پر شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کی کشتی کو ڈبو نے کی بھی یادگار پیش کی گئی ، جس میں 46 ماہی گیر سوار تھے ۔
شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے خلاف جنوبی کوریا کا احتجاجی کتابچے فضا میں چھوڑ کر انوکھا احتجاج
Mar 27, 2016