کویت:تین لبنانی با شندوں کو ’’حزب اللہ ‘‘ کے ساتھ روابط کے الزام میں ملک چھوڑنے کا حکم

کویت سٹی (آن لائن)کویت نے تین لبنانی با شندوں کو ’’حزب اللہ ‘ کے ساتھ روابط کے الزام میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔مقامی عربی اخبار کے مطابق سیکیورٹی حکام نے تین لبنانی با شندوں کو حزب اللہ کے ساتھ تعلقات کی بنا پر دو ہفتوں کے اندر اندر کویت چھوڑنے کا نو ٹس جا ری کر دیا ہے۔نو ٹس میں حکام نے بتایا ہے کہ مذکورہ تینوں لبنانی با شندوں کا ورک پرمٹ کینسل کر دیا گیا ہے لہٰذہ وہ دو ہفتوں کے اندر ملک چھوڑ دیں۔ذرائع کے مطابق ایک لبنانی با شندہ ایک کمپنی میں بطور سیکرٹری اور2دوسرے لبنانی با شندے ایک ایم پی اے کے پاس کام کرتے ہیں۔ دوسری طرف کویت کے نا ئب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ محمد الخالد الصباح نے کہا ہے کہ کویت کی سیکیورٹی ہا ئی الرٹ ’’Red Line‘‘ہے اور کویت میں ’’حزب اللہ‘‘ جماعت کے ساتھ تعلقات میں پکڑے جانے والے کسی بھی غیر ملکی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جا ئے گی۔

ای پیپر دی نیشن