ایرانی صدر کا دورہ بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے باعث گہنا گیا

اسلام آباد (جاوید صدیق) ایران کے صدر حسن روحانی کا دورہ پاکستان بلوچستان سے ’’را‘‘ کے ایجنٹ ایک نیول آفیسر کی گرفتاری کے باعث قدرے گہنا گیا ہے جب سے یہ خبر عام ہوئی ہے کہ ’’را‘‘ کا فوجی آفیسر کل بھوشن یادیو مبارک حسین کے جعلی نام پر ایرانی پاسپورٹ پر بلوچستان میں داخل ہوا۔ ’’را‘‘ کی طرف سے ایران کی سرزمین استعمال کرنے پر مہر تصدیق ثبت ہوگئی‘ اسلئے آرمی چیف نے گزشتہ روز ایرانی صدر سے ملاقات کر کے انہیں بھارت کو پاکستان کیخلاف ایرانی سرزمین استعمال کرنے سے منع کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایرانی صدرسے پریس کانفرنس میں بھارتی ایجنٹ پر ایرانی دستاویزات استعمال کرنے کے الزام کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب پاکستان اور ایران قریب ہونے لگتے ہیں افواہیں شروع ہوجاتی ہیں۔ ایرانی صدر پاکستان میں موجود تھے کہ ’’را‘‘ کے ایران تعلق کے بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں، اس بحث نے صدر روحانی کے دورہ کو گہنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن