لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار‘ اسلحہ‘ نقشے برآمد

لاہور (سٹاف رپورٹر) کاونٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ نے مختلف علاقوں سے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جن سے تفتیش جاری ہے۔ گرفتار افراد سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ گرفتار افراد میں اسد، ضیاء معراج ، ظہور احمد اور فواد حبیب اللہ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور انکی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں عمل میں آئیں گی، گرفتار افراد سے مختلف عمارتوں کے نقشے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
4 دہشت گرد گرفتار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...