بھارتی ایجنٹ کے صوبے میں رابطوں کی تحقیقات جاری، جلدگرفتاریاں متوقع ہیں: سیکرٹری داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو نے صوبے میں اپنے رابطوںکے حوالے سے انکشافات کئے ہیں، حکومت اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔ یہ بات انہوں نے صحافیوں سے کرتے ہوئے کہی۔ اکبر درانی نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو سے کوئٹہ اور اسلام آباد میں مختلف ایجنسیاں تحقیقات کر رہی ہیں۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے را ایجنٹ سے رابطے میں رہنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے اور جلد گرفتاریاں متوقع ہیں۔
سیکرٹری داخلہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...