ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں پاکستانی خواتین انگلینڈ کے خلاف چنئی کے میدان میں اتریں گی

Mar 27, 2016 | 13:35

ویب ڈیسک

 انگلینڈ کی ٹیم کا گروپ بی میں اپنے تمام تین میچز کھیل مورال بلند ہے جبکہ پاکستانی خواتین بھی کسی سے کم نہیں. بھارت اور بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد گرین گرلز کے حوصلے آسمان چھو رہے ہیں۔
ثناء میر الیون نے انگلینڈ کو شکست دینے کیلئے موہالی کی گراؤنڈ میں جم کر پریکٹس کی اور اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی گرین گرلز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ انگلش ٹیم کو ضرور زیر کریں گی۔
انگلش کپتان شارلٹ ایڈورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ویمنز ٹیم بہت عمدہ کھیل رہی ہے. انھوں نے بھارت جیسی ٹیم کے بعد بنگلہ دیش جیسی ٹیم کو شکست دی تو یقیناً وہ روز بروز بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ اس لیے پاکستان کے خلاف میچ زبردست ہوگا۔

مزیدخبریں