اسلام آباد (اے پی پی) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت نفرت آمیز تقاریر، اشتعال انگیز لٹریچر اور لاؤڈ سپیکر کا غلط استعمال روکنے کے سلسلے میں 17562 مقدمات درج کئے اور 19289 افراد کو گرفتار کیا۔ 70 دکانوں کو سیل اور 5141 مقدار میں سامان ضبط کیا۔ حکام نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کیلئے کالعدم تنظیموں کی 10 ویب سائٹس اور 937 یو آر ایل کو بلاک کیا۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کی 10 ویب سائٹس، 937 یو آر ایل بلاک
Mar 27, 2017