لاہور (میاں علی افضل سے) پنجاب میں نئی جیلیں بننے کے باوجود جیلوں میں گنجائش سے 200فیصد تک زائد قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی جہاں ایک جانب جیلوں کے لئے سکیورٹی رسک بن گئی ہے وہیں دوسری جانب جیلوں میں موجود قیدی بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں اور بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 1ہزار 406 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ موجود قیدیوں کی تعداد 3ہزار 807ہے سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں 1ہزار 425قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ موجود قیدیوں کی تعداد 3ہزار 379ہے ڈسٹرکٹ جیل قصور میں 560قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیل موجود قیدیوں کی تعداد 1ہزار172ہے کیمپ جیل لاہور میں 1ہزار 50قیدیو ں کی گنجائش ہے جبکہ جیل موجود قیدیوں کی تعداد 2ہزار 940ہے ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں 982قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیل میں موجود قیدیوں کی تعداد2ہزار 235 ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں 722قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیل میں موجود قیدیوں کی تعداد 2ہزار 60ہے سنٹرل جیل ساہیوال میں 1ہزار 565قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیل میں موجود قیدیوںکی تعداد1ہزار976ہے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں 750قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیل میں موجود قیدیوں کی تعداد 1ہزار 221ہے سنٹر ل جیل راولپنڈی میں 2ہزار 59قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیل میں موجود قیدیوں کی تعداد 4ہزار819ہے ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں 450قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیل میں موجود قیدیوں کی تعداد 844ہے ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں537قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیل میں موجود قیدیوں کی تعداد1ہزار 315ہے ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاﺅالدین میں 279قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ موجود قیدیوں کی تعداد571ہے سنٹرل جیل فیصل آباد میں 1ہزار 206قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیل میں موجود قیدیوں کی تعداد 3ہزار 205ہے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں 412قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیل میں موجود قیدیوں کی تعداد 979ہے ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں 357قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ موجود قیدیوں کی تعداد 960ہے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ میں 180قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ موجود قیدیوں کی تعداد 535ہے اسی بہت سی دوسری جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی جیلوں میں موجود ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر 3سو ،ڈسٹرکٹ جیل پاک پتن میں 1سو 50، ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں ساڑھے 3سو ، ویمن جیل ملتان میں 46قیدی کی گنجائش ہے ان جیلوں کے ساتھ دوسری جیلوں میں گنجائش موجود ہے۔
قیدی
حقانی کے الزامات، سپیکر معاملہ پارلیمنٹ میں لے آئے‘خارجہ اور داخلہ امور
کمیٹیوں کو تحقیقا ت کی ہدایت
اسلام آباد (صدیق ساجد) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی طرف سے امریکیوں کو بڑی تعداد میں ویزوں کے اجرا کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے آئے ہیں اور ان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی نے چار اپریل کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے اجلاس بھی بلا لیا ہے سپیکر آفس کے ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کی دو اہم کمیٹیوں کو سی آئی اے کے ایجنٹوں سمیت دیگر امریکیوں کو ویزوں کے اجرا کے معاملے کی تحقیقات کرنے اور جامع رپورٹ دینے کی ہدایت کردی ہے اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ہدایت پر خارجہ اور داخلہ کمیٹیوں نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے 4 اپریل کو خارجہ امور کمیٹی حسین حقانی کی طرف سے ویزے جاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرے گی اس اجلاس کی اویس لغاری صدارت کریں گے۔ تہمینہ جنجوعہ اوردفتر خارجہ کے اعلی حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹیوں کو متعلقہ وزارتوں سے تمام ریکارڈ بھی حاصل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں داخلہ کمیٹی بھی اس معاملے کو دیکھے گی اور ویزوں کے اجرا کے معاملے میں سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے کردار کو بھی دیکھے گی ذرائع نے بتایا کہ حسین حقانی نے 50 سے زیادہ ایسے امریکیوں کو بھی ویزے جاری کئے جن کی سکیورٹی کلیئرنس انٹلجنس اداروں سے لازمی تھی مگر ایسا نہ کیا گیا ان اداروں سے بھی ان پٹ لی جائے گی پارلیمانی کمیٹیوں کو جلد اس معاملے کی تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حقانی الزامات