شرجیل میمن وزارت کیلئے کوشاں‘ دو ارکان لابنگ میں مصروف

Mar 27, 2017

اسلام آباد (محمد نواز رضا) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما و صوبائی اسمبلی کے رکن شرجیل انعام میمن نے سندھ حکومت میں دوبارہ وزارت کے حصول کیلئے لابنگ شروع کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے دو ارکان شرجیل میمن کو دوبارہ وزیر بنانے کے لئے دبا¶ ڈال رہے ہیں جبکہ دیگر صوبائی وزراءنے ان کے وزیر بننے کی سخت مخالفت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کے بعض رہنما¶ں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو یہ تجویز پیش کی ہے کہ شرجیل میمن کو وزیر بنائے جانے سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وفاقی حکومت کا بھرپور جواب دے سکیں گے جبکہ ان کو وزیر بنائے جانے کے مخالفین کا م¶قف ہے کہ کرپشن کیسز میں کلیئرنس حاصل کئے بغیر انہیں وزیر بنانا پارٹی کے لئے نقصان دہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق شرجیل میمن نے چند اراکین سندھ اسمبلی کو پارٹی قیادت سے بات چیت کرنے کے لئے قائل کر رہا ہے۔ تاہم پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری نے اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ شرجیل انعام میمن کی طرف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے خلاف سخت جملے استعمال کر کے پارٹی قیادت کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ وہ ان کے مخالفین کو بھرپور جواب دے سکتے ہیں۔
شرجیل میمن/ وزارت

مزیدخبریں