سمندر ی حدود کی خلاف ورزی پر 100 بھارتی ماہی گیر گرفتار، 9 پاکستانی مچھیرے بھارت نے پکڑ لئے

Mar 27, 2017

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں بڑی کارروائی کر کے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر 100بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا‘ کارروائی میں 19کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ گرفتار بھارتی ماہی گیر ڈاکس تھانے کے حوالے کر دیئے گئے۔ٹھٹھہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق بھارتی نیوی کا حملہ پاکستانی حدود سے تین بھائیوں سمیت 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے کشتی اور لاکھوں روپے کی پکڑی ہوئی مچھلی بھارت لے گئے۔ تحصیل شاہ بندر کے چھچ جہان کے قریب گوٹھ محمد جت کے 9 ماہی گیر پاکستانی سمندری حدود سرکریک میں مچھلی کا شکار کررہے تھے کہ اچانک بھارتی نیوی نے ماہی گیروں کو گرفتار کرکے بھارت لے گئے جو ماہی گیر گرفتار کئے گئے ہیں ان میں تین بھائی آدم، مٹھی، سانول، اللہ ورایو، نور محمد، جمعوں، مقبول پھنوں شامل ہیں۔

مزیدخبریں