اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹ میرٹ پر دیں گے‘ کارکنوں کے جذبات کا احساس ہے‘ ٹکٹ ہولڈرز کا پہلے احتساب کیا جائے گا‘ کارکن فکر نہ کریں‘ انتخابی ٹکٹوں کا فیصلہ خود کروں گا‘ پارٹی انصاف اور احتساب کیلئے بنی تھی‘ منشور پر قائم رہے گی‘ ہماری 2013ء کے الیکشن کی تیاری نہیں تھی‘ امیدواروں کی کارکردگی دیکھ کر خود ٹکٹ دوں گا۔