جیل میں تھا تو عزیز الرحمن چن نے سب سے زیادہ خیال رکھا: زرداری اہم ذمہ داری سونپنے کا اعلان

لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عزیز الرحمن چن کی رہائشگاہ پر انہیں ذمہ داری سونپنے کا اعلان کردیا۔ آصف زرداری گذشتہ روز عزیز الرحمن چن کے گھر گئے تو وہاں ملاقات میں اعتزاز احسن‘ چودھری منظور‘ نوید چودھری‘ جنرل زاہد علی اکبر‘ سابق سینیٹر خواجہ اکبر‘ فائزہ ملک‘ منور انجم‘ صداقت شاہ‘ سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے میاں محمد اقبال طارق اور میاں جلیل الرحمن بھی موجود تھے۔ آصف زرداری نے تمام مہمانوں کی موجودگی میں کہا کہ جب میں جیل میں تھا عزیز الرحمن چن نے جتنا میرا خیال رکھا اتنا کسی نے نہیں رکھا۔ میں اب ان کیلئے جو کروں گا وہ ساری دنیا دیکھے گی۔
چن/ ذمہ داری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...