اسلام آباد(خبر نگار خصو صی) ایف آئی اے نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجرا پر اعتراضات کا جواب داخل کرنے کے لئے انٹر پول سے مزید ایک ماہ کا وقت مانگ لیا۔ انٹرپول نے 13اپریل تک اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لئے اعلی سطح پر مشاورت شروع کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وزارت قانون سمیت اٹارنی جنرل سے بھی مشاورت شروع کر رکھی ہے جبکہ بین الاقوامی ماہرین سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ انٹرپول کے اعتراضات دور کر کے بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جا سکیں۔
انٹرپول/ ریڈ وارنٹ
بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ پر اعتراضات انٹرپول نے 13 اپریل تک جواب کی ہدایت کردی
Mar 27, 2017