اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) آبی وسائل سے متعلق پاکستان تحقیقاتی کونسل(پی سی آر ڈبلیو آر) نے ملک کے مختلف حصوں میں واٹر سپلائی سکیموں کی جانب سے فراہم کردہ پانی میں اہم بھاری دھات آرسینک کی حد سے زیادہ موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے اسے صحت کیلئے انتہائی مضر قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کونسل نے حال ہی میں ایک سٹڈی کے دوران ملک بھر میں 10ہزار سے زائد واٹر سپلائی سکیموں کا تجزیاتی سروے مکمل کیا ہے۔ پی سی آر ڈبلیو آر نے پانی میں 50 پی پی بی آرسینک کی موجودگی کو صحت کیلئے کم نقصان دہ قرار دیا ہے لیکن اس سے زائد مقدار کی موجودگی دل،کڈنی سمیت دیگر امراض کا سبب بنتی ہے۔ پانی کو ابالنے سے بھی آرسینک کو ہٹا یا نہیں جا سکتا،اس لئے پی سی آر ڈبلیو آر پانی کو آرسینک اور بیکٹیریا سے صاف کرنے کی غرض سے مقامی سطح پر استعمال کیلئے فلٹرز تیار کئے ہیں۔
آرسینک