لاہور بورڈ کے نہم‘ دہم معروضی پرچوں میں مبینہ غلطیاں: تحقیقات جاری ہیں: انتظامیہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور بورڈ کے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات میں معروضی پرچوں میں مبینہ طور پر غلطیاں کی گئی ہیں۔ بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے تحقیقات جاری ہیں‘ مکمل ہونے پر حقائق سامنے آ سکیں گے جبکہ پیپر میں غلطی کی صورت میں کسی ایک طالب علم کو بھی نقصان نہیں ہو گا اور طلبہ کو نمبر ملیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے جب پیپر تیار ہوتا ہے تو ان کے پاس پیپر کو دیکھنے کا اختیار نہیں ہوتا جس کی وجہ سے پیپر میں غلطی کی گنجائش ہو سکتی ہے۔ طلبا کا کہنا ہے نویں جماعت کے فزکس کے پہلے گروپ کے پیپر میں اردو اور انگلش دونوں پیپروں کے مبینہ طور پر سوال مختلف اور آپشن کے طور پر دئیے گئے جواب بھی غلط تھے اسی طرح دوسرے پیپروں میں بھی یہ غلطیاں کی گئی ہیں۔ اساتذہ اور طالب علموں نے انکشاف کیا ہے دسویں جماعت کے انگلش‘ بائیالوجی‘ کیمسٹری اور فزکس کے معروضی پرچوں میں مبینہ غلطیاں پائی گئی ہیں۔
لاہور بورڈ غلطیاں

ای پیپر دی نیشن