لاہور(خصوصی نامہ نگار) ق لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پاکستان کے وجود میں آنے کی قومی یادگار باب پاکستان منصوبہ نامکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی۔ تحریک التوائے کار میںکہا گیا ہے کہ پاکستان کو وجود میں آئے70سال گزر چکے لیکن باب پاکستان منصوبہ ابھی تک ادھورا ہے خادم اعلیٰ پنجاب کی سپیڈ پنجاب قومی یادگاری منصوبہ باب پاکستان کی طرف متوجہ کیوں نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے قیام پاکستان کے بعد والٹن پر قائم مہاجر کیمپ کا دورہ کیا تھا اور یہ وہی جگہ ہے جہاں باب پاکستان تعمیر ہونا تھا، موجودہ وزیراعظم نے1992میں منصوبے کاسنگ بنیاد رکھا سابق صدر پرویز مشرف دور میں اس منصوبہ کیلئے 1ارب کے فنڈز مختص کیے گئے جبکہ 25فیصد تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی کو نامعلوم ہدایات پر ایڈوانس ہی رقم ادا کردی گئی۔ 15سو ملین لینے والی کمپنی صرف ایک سکول بناسکی اس منصوبہ میں کروڑوں کی کرپشن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی کرپشن کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کی جائے اور ایوان کو بتایا جائے کہ یہ قومی یادگاری منصوبہ کب مکمل ہوگا۔
باب پاکستان
قومی یادگار باب پاکستان نامکمل پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع
Mar 27, 2017