سرکاری سکولوں میںپرائمری کلاسوں کے لیے خواتین اساتذہ تعینات کرنے کا فیصلہ

Mar 27, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھر کے سرکاری سکولوں میں پرائمری کلاسوں کے لیے صرف خواتین اساتذہ تعینات کرنے کا فیصلہ،وفاق اور صوبوں کی سطح پر مرحلہ وار خواتین اساتذہ بھرتی کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں نے اتفاق کیا ہے کہ ملک بھر کے سرکاری سکولوں میں پرائمری کلاسوں کے لیے صرف خواتین اساتذہ کو تعینات کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کی تعیناتی بتدریج کی جائے گی۔ بچوں اور بچےوں کو مرد اساتذہ کے بجائے صرف لےڈی ٹےچرز پڑھائےں گی۔ اس ضمن مےں صوبوں اور وفاق نے اتفاق رائے کرتے ہوئے مرحلہ وار خواتین اساتذہ بھرتی کرنے کا فےصلہ کر لیا ہے، پرائمری سطح تک صرف خواتین اساتذہ کے پڑھانے کے فےصلے کو نئی قومی تعلےمی پالےسی مےں بھی شامل کر لےا گےا ہے۔
خواتین اساتذہ

مزیدخبریں