کوہاٹ (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کوہاٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے حکومت کو 4سال دیئے۔ اب مہم شروع کی تو حکومت گھبرا گئی۔ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہی ہو گی۔ کسی سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا۔ سیاست میں دوست‘ دشمن حتمی نہیں ہوتا‘ مذاکرات سب سے ہو سکتے ہیں۔
خورشید شاہ