بنگلہ دیش: سلہٹ میں کامیاب آپریشن، 2 دہشتگرد مارے گئے

ڈھاکہ (رائٹرز+ نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں داعش کے 2 خودکش دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 6ہو گئی ہے جبکہ 50 افراد زیر علاج ہیں۔ ادھر کمانڈوز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ فوری شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ پولیس کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ ان میں ریپڈ ایکشن بٹالین ایلیٹ فورس کا سربراہ شامل ہے۔ علاج کیلئے سنگاپور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے دھماکے جماعۃ المجاہدین نے کئے ہیں۔
بنگلہ دیش

ای پیپر دی نیشن