ماسکو، برازیل میں کرپشن مخالف مظاہرے، اپوزیشن رہنما سمیت 500 گرفتار

ماسکو، ریوڈی جینرو (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) روسی دارالحکومت ماسکو میں کرپشن کیخلاف ریلی پر اپوزیشن لیڈر سمیت 500 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔ بعض علاقوں میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے۔ مظاہرین نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مظاہرین پر مرچوں کا سپرے کیا ہے۔ برازیل کے مختلف شہروں میں بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرے

ای پیپر دی نیشن