وزیر اعظم کانوٹس، اشیاءخوردونوش کی قیمتیں کم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد( نوائے وقت نیوز +نیوز ایجنسیاں )وزیراعظم محمد نوازشریف نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اچانک اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو قیمتیں کم کرانے کی ہدایت جاری کردی ۔اتوار کو وزیراعظم نوازشریف نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اچانک اضافے کا نوٹس لےلیا ۔انہوں نے انتظامیہ کو قیمتیں کرانے کی ہدایت کردی ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں مرغی ، ٹماٹر ، لہسن ، سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ پی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے یہ نوٹس اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر صارفین کی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا ہے۔ دریں اثناءاسلام آبا د سے اے این این کیمطابق وزیر اعظم نوازشریف نے ارکان پارلیمنٹ کی 96گیس سکیموں کی منظوری دیدی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے ارکان پارلیمنٹ کے حلقوں میں 96گیس سکیموں اور ان کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔ ان ارکان میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ،وزیر صحت سائرہ افضل تارڈ ،کیپٹن (ر)صفدر ، طلال چودھری ، فضل الرحمان ، آفتاب شیر پاو¿، اکرم درانی ، طارق فضل چودھری ، رانا تنویز ، معین وٹو ، افضل کھوکھر ، بلیغ الرحمان ، سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی سمیت دیگر ایم این ایز کے حلقوں کی گیس سکیمیں شامل ہیں ۔نئی گیس سکیموں پر پی پی دور حکومت سے پابندی عائد ہے تاہم وزیرا عظم نے وفاقی وزرااور ارکان پارلیمٹ کی سکیموں کیلئے نرمی کی جبکہ وزیر اعظم کے پاس گیس سکیموں کی منظوری کے اختیارات نہیں ہیں ۔ گیس سکیموں کی منظوری کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھجوایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن