لاہور (سٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے کنویئنر طارق محمود کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول سید مٹھہ لاہور میں منعقد ہوئی ۔ جس میں 28مارچ2017کو ایوان اقبال میں ایک بہت بڑے جلسے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ اور بتایا گیا کہ مخالف لوگ پروگرام کو ملتوی کرنے کی خبریں اڑا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ حکومت پنجاب کئی مرتبہ وعدے کرکے بھول جاتی ہے ۔ ان کی نیت پر شک نہیں لیکن ان کو یاد نہیںرہتا ۔