کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا سفید مکھی سارا سال متحرک رہتا ہے: نعیم اختر بھابھہ

لاہور (نیوز رپورٹر) وزےر زراعت پنجاب نعےم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ فصلوں کو گلابی سنڈی اورسفےد مکھی سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہےں، سفید مکھی کپا س کا انتہائی نقصان دہ کےڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے۔ سفےد مکھی کپاس کے علاوہ مےزبان پودوں مکئی، جوار، سورج مکھی، لوسرن، برسےم ،گوبھی، مولی، شکر قندی ، بےنگن، بھنڈی توری، خربوزہ، تربوز، مرچ، پالک، چپن کدو، ٹماٹر، پےاز، مٹر، آلو، لےچی، ترشاوہ پھل، انار بےر، امرود، شہتوت، پپےتا، لےہلی ، مکو، مےنا، کرنڈ، گرڈےنےا پر پرورش پاتی ہے۔ نعےم اختر خان بھابھہ نے مزےد کہا کہ کاشتکار بہارےہ فصلوں پر سفےد مکھی کا تدارک ےقےنی بنانے کے لےے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرےں تاکہ کپا کی آئندہ فصل کو سفےد مکھی کے حملہ سے محفوظ رکھا جاسکے۔ بہارےہ فصلوں اور سبزےات کی باقےات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کردےں، کپاس کی کاشت کے علاقوں مےں اور کپاس کے کھےتوں کے قرےب بھنڈی توری، بےنگن اور جوار کاشت نہ کرےں ، کھےتوں اور کھالوں کو جڑی بوٹےوں سے پاک رکھےں، وزےر زراعت نعےم اختر بھابھہ نے مزےد کہا کہ بہارےہ فصلات پر سفےد مکھی کے کےمےائی تدارک کے لئے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرےن کے مشورہ سے اےسی زہرےں استعمال کرےں جو سفےد مکھی کے تدارک کےلئے مﺅثر اور مفےد کےڑوں کے لئے محفوظ ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...