لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب پولو کپ 2017ء ماسٹر پینٹس نے جیت لیا، فائنل میچ میں زبردست مقابلے کے بعد ڈالر ایسٹ /نیوایج کو 7-5 سے شکست دیدی۔ جیتنے والی ٹیم ماسٹر پینٹس کی طرف سے ایندرس کرسپو نے چار جبکہ صوفی محمد حارث نے تین گول سکور کیے ۔ڈالر ایسٹ /نیوایج کی طرف سے حمزہ مواز خان نے تین، حسام علی حیدر اور فاروق امین صوفی نے ایک ایک گول سکور کیا۔عالیہ مواز نے انعامات تقسیم کئے۔