پشاور(بیورورپورٹ)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ پختونوں کو پسماندگی کے اندھےرے میں دھکیلنے ،بنیادی حقوق کی پامالی اوران کے ساتھ ناانصافی ہر گز قبول نہیں کی جائے گی۔ پختون پہلے سے دہشت گردی اور نامساعد حالات کی بدولت ماےوسی کا شکار ہیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے عمرزئی ضلع چارسدہ اےک پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے اےن پی کے رہنماءاورسابق ناظم عمرزئی عاشق علی خان نے اپنے سےنکڑوں ساتھےوں اور خاندانوں سمےت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر سےنئر صوبائی وزےر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حےات خان شےرپاﺅ اور پارٹی کے دےگر رہنماءبھی موجود تھے۔آفتاب شےرپاﺅ نے کہا کہ پختونوں کے بلاک شناختی کارڈکے مسئلہ کے حل کےلئے قومی وطن پارٹی نے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے تاہم وفاقی حکومت اس مسئلے کی طرف سنجےدگی سے توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے ےہ مسئلہ تعطل کا شکار ہے ، پختونوں کے قومی شناختی کارڈز بلاوجہ بلاک کئے گئے ہیں جس سے ان کو لاتعداد مسائل کا سامنا ہے۔انھوں نے مزےد کہا کہ اگر پختونوں کے بلاک شناختی کا مسئلہ بروقت حل نہ کیا گےا تو وہ آنے والے انتخابات میںاپنے حق رائے دہی سے محروم رہ جائیں گے جو کہ سراسر ناانصافی ہے ۔انھوں نے خےبر پختونخوا میںغےر اعلانیہ اور طوےل لوڈشےڈنگ پر تشوےش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صوبے میں معاشی سرگرمےاں ماند پڑ چکی ہیں اوریہاں کی معےشت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ صوبہ کو سی پیک کے ثمرات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے جس میں بجلی کے پیداوار کے اہم پراجےکٹ شامل ہیں انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزےر اعظم نے 2018میں لوڈشےڈنگ کے خاتمے کے جودعوے کئے ہیں اس سے خےبر پختونخوا کو محروم رکھا گےا۔انھوں نے کہا کہ خےبر پختونخوا میں لوڈشےڈنگ کا خاتمہ تب تک ممکن نہیں جب تک یہاں پر بجلی کے ٹرانسمیشن اور تقسےم کے نظام کو بہتر نہ بناےا جائے۔انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت فاٹا کے انضمام میں غےر سنجےدہ ہے اور اس حوالے ان کے اقدامات مبہم ہیں۔انھوں نے کہا کہ فاٹا کا خےبر پختونخوا میں انضمام سے نہ صرف پختونوں میں اتحاد قائم ہو گا بلکہ وہ قومی دھارے میں اپنا موثر کردار ادا کرسےکیں گے۔آفتاب شےرپاﺅ نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کھلنے سے دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ ملے گا ۔انھوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لانے اور بد گمانےاں ختم کرنے کےلئے مرحلہ وار اقدامات کے ذرےعے اس سلسلے کو آگے بڑھاناچاہیے۔آفتاب شےرپاﺅ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی علاقے کی موثر قوت بن چکی ہے اورعاشق علی کی شمولیت سے پارٹی مزےد فعال ہوگی ۔