رسالپور (این این آئی) رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ ون کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا نامزد امیدوار ساجد فہیم مشوانی بھاری اکثریت سےکامیاب عوامی نیشنل پارٹی کی دوسری پوزیشن تفصیلات کے مطابق رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ ون میں الیکشن کمیشن نے 26مارچ کو ضمنی الیکشن کرانے اعلان کیا تھا ےہ سیٹ سابقہ وائس چیئرمین عابد مشوانی کی وفات سے خالی ہوئی تھی الیکشن کمیشن کے اعلانیہ کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوا اور بغیر کسی وقفے کے چار بجے تک جاری رہا اس موقع پر ضلعی پولیس اور آرمی کے جوانوں نے تمام پولنگ سٹیشنوں پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے تھے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحری انصاف اور جماعت اسلامی ،عوامی نیشنل پارٹی ولی گروپ کے حماےت ےافتہ ساجد فہیم مشوانی نے 1986ووٹ لئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار فواد خان نے 586پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد اسلام نے 157اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیر زرحیات نے 66ووٹ حاصل کئے PTIکے امیدوار ساجد فہیم مشوانی کی کامیابی کی مبارک باد کے لئے صوبائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل اپنے دیگر ساتھیوں سمیت ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اس موقع پر PTIکے کارکنوں نے ساجد فہیم مشوانی کی کامیابی کی خوشی میں ریلی کا اہتمام کیا۔
رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ ون کا ضمنی الیکشن‘ پی ٹی آئی امیدوار کامیاب
Mar 27, 2017