دھرما شالا (سپورٹس ڈیسک) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 52 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔وردھیومن ساہا 10 اور رویندرا جدیجہ 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔مرلی وجے 11‘ لوکیش راہول 60 ‘چتیشور پجارا 57 ‘ کرون نائیر 5 ‘ اجنکیا ریہانے 46 ‘ روی چندرن ایشوین 30 رنز بنا کرآئوٹ ہوئے۔