راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ ) تحریکِ جوانانِ پاکستان و کشمیر کے زیرِانتظام ایک عظیم الشان سیمینار مورخہ27 مارچ کو بمقام پرل کانٹینیٹل ہوٹل پشاور میںمنعقدکیاجا رہا ہے جس کا موضوع ہے پاکستان کو درپیش چیلنجزز اور ان سے نکلنے کی تدابیرہے سیمینار کے مہمانِ خصوصی گورنر خیبر پختون خواہ جناب اقبال ظفر جھگڑا ہوںگے۔ اس کے علاوہ معزز مہمانوں میں ارباب خضر حیات ، رحمت خٹک،اےاز راہی،عبدالحکیم،امارا ربانی،جنرل آصف اختر ، نعمان خان،اور بہت سے معزین شرکت کریںگے