لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جے یوآئی کا صد سالہ احتجاج ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ ، اپنی قوتوں کے استحکام کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شاہد اویس نقشبندی ، مولانا سید محمود میاں، مولانا سید رشید میاں، مفتی عزیزالرحمن ، حافظ ریاض درانی، حافظ محمد اشرف گجر، حافظ غضنفرعزیز، مولانا فضل الرحمن ، صوفی اکرم، مولانا اسد اللہ فاروق،حافظ حسین احمد مولانا عبد الوحید اشرفی،مولانا مجیب الرحمن انقلابی، حافظ نصیر احمد احرار، مولانا عبد النعیم ودیگر نے جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے امیرمولانا محب النبی کی دعوت پر ضلع بھر کے دینی مدارس کے مہتمم حضرات کے اجلاس منعقدہ دارالعلوم مدنیہ رسول پارک ملتان روڈ میںکیا، اجلاس میں جمعیۃ علماء اسلام کے صدسالہ تقریبات کے سلسلہ میں 7,8,9اپریل کو منعقدہ صدسالہ عالمی اجتماع کی تیاری کے سلسلہ میں مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔
مختلف جماعتوں کاجے یو آئی کے صدسالہ اجتماع میںشرکت کا اعلان
Mar 27, 2017