اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان عوامی تحریک ےوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی نے مرغی اور ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور مصنوعی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتوںمیں کمی کا مطالبہ کیا ،انہوں نے کہا کہ مرغی کا کاروبار حکمران خاندان کنٹرول کرتا ہے،خادم اعلیٰ غریبوں کے حال پر رحم کرےں اور غربت میں کمی کے دعوے نہ کرےں کچھ عمل بھی کر کلے دکھائیں، حکومت مرغی، ٹماٹر اوردیگر اشتائے صرف کی کی قیمتیں بھی کنٹرول کرے اور سی پیک منصوبوں میں کوئی ایک منصوبہ ٹماٹر کی پیداوار بڑھانے کا بھی شامل کریں کیونکہ دو سو روپے یومیہ کمانے والا مزدور اتنا مہنگا ٹماٹر اور سبزیاں نہیں خرید سکتا ،انہوں نے مہنگائی کی حالیہ لہر کو حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو عام آدمی کے مفاد سے کوئی سروکار نہیں ہے۔گزشتہ 8سال میں 5 ویں مرتبہ پنجاب میں ٹماٹروں کا بحران آیا، غریب عوام سستا آٹا، سستی سبزیاں اور ملاوٹ سے پاک دودھ ، دوائیاں مانگ رہے ہیں مگر خادم اعلیٰ کی پہلی ترجیح اورنج ٹرین منصوبہ ہے۔اگر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو خدانخواستہ پاکستان قحط کا شکار ہو گا اور گندم کا بل پٹرول کی امپورٹ کے بل سے بڑھ جائیگا۔ 300ارب روپیہ اورنج ٹرین کے بیکار منصوبے پر خرچ کرنے کی بجائے کسانوں پر خرچ کیا جاتا تو آج ہم ٹماٹر ،پیاز، دالوں اور بھنڈی توری کو نہ ترس رہے ہوتے،انہوںنے اس امر پر تعجب کااظہار کیا کہ نیوز لیکس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہورہی؟