امریکہ کا بھارت سے لاجسٹک اور میری ٹائم معاہدہ خطرے کی گھنٹی ہے :ناصرجنجوعہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت چین کو روکنے کی تیاروں میں مصروف ہے. امریکہ کا بھارت سے لاجسٹک اور میری ٹائم معاہدہ خطرے کی گھنٹی ہے ، قومی سلامتی کے تناظر میں میری ٹائم سکیورٹی اہمیت کی حامل ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بحر ہند میں سکیورٹی چیلنجز سے متعلق ایک روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ کہ میری ٹائم سکیورٹی کا تصور اہمیت کا حامل ہے اور یہ مزید بہتر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری ٹائم سکیورٹی دنیا بھر کے دریاں اور سمندروں سے منسلک ہے اور اس کے اہم جز سمندر، گورننس اور سلامتی ہیں جبکہ یہ سکیورٹی مستقبل کے سنہرے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت چین کو روکنے کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔ بھارت اور امریکہ بڑے دفاعی شراکت دار کے طور پر ابھرے ہیں جبکہ امریکہ کا بھارت سے لاجسٹک اور میری ٹائم معاہدہ خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ امریکہ کے خطے میں 3 لاکھ 60 ہزار فوجی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک کیلئے بیرونی دنیا سے رابطے کا گیٹ وے ہے ۔

ای پیپر دی نیشن