کوئٹہ (آن لائن) سکیورٹی فورسز کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے قبضے میں لے کر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کے عملے نے اطلاع ملنے پر پاک افغان سرحدی علاقے ملا گئی میں آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے افغان مہا جر کیمپ سے ایس ایم جی 5، مشین گن 1، پسٹل 8، رائفل 4، 8 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 230 ڈیٹونیٹر کے علاوہ مختلف اقسام کی گولیاں قبضے میں لے لیں اور پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کوئٹہ/ 5 گرفتار