اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پی پی اور پی ٹی آئی نورا کشتی کررہی ہیں۔ سینٹ الیکشن میں عمران، زرداری بھائی بھائی کے کردار میں سامنے آئے۔ سیاسی مخالفین نوازشریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ نوازشریف کے کریڈٹ پر سی پیک، جدید انفراسٹرکچر کا قیام، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور دہشت گردی میں کمی شامل ہیں۔ کراچی میں روشنیوں کی بحالی اور بلوچستان میں امن کا قیام بھی نوازشریف کے کریڈٹ پر ہیں۔ دوسری طرف سیاسی مخالفین کے کریڈٹ پر جھوٹ، منافقت، الزام تراشی، شرفا کی کردار کشی کے علاوہ کچھ نہیں۔ عوام الیکشن میں ایک بار پھر شیر کو ووٹ دیکر جھوٹ، منافقت کی سیاست کو دفن کردینگے۔
آصف کرمانی