کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مارگریٹ ایڈمن نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی تجارت میں اضافہ ہورہا ہے۔ آسٹریلیا میں 12 ہزار پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان میں کئی چیزیں مشترکہ ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
پاکستان، آسٹریلیا