2030ءتک ٹی بی کے خاتمہ کا تہیہ کررکھا ہے:وزیر مملکت برائے صحت

اسلام آباد(اے این این ) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ ٹی بی کی روک تھام کیلئے جنگ بنیادوں پرکام کررہے ہیں اور 2030 تک ٹی بی کے خاتمہ کا تہیہ کررکھا ہے۔ٹی بی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام بہتر طورپر کام کررہا ہے اور اس مرض کی روک تھام کیلئے جنگ بنیادوں پرکام کررہے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ 2016 میں ٹی بی کے 70 فیصد کیسوں کی نشاندہی ہوئی جن میں سے 90 فیصد کا کامیاب علاج کیا گیا۔سائرہ افضل کا کہنا تھا کہ ٹی بی پرقابو پانے کیلئے بجٹ میں اضافہ کررہے ہیں اور 2030 تک ٹی بی کے خاتمہ کا تہیہ کررکھا ہے۔
سائرہ افضل تارڑ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...