اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے بیت المال کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں ضرورت مندوں کو رمضان پیکج کی تقسیم کے لئے فوری اور م¶ثر اقدامات کرے۔ سٹینڈنگ کمیٹی کو جس کا اجلاس قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد حیات خان کی صدارت میں منعقد ہوا‘ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیت المال کی طرف سے رمضان المبارک میں پچاس ہزار رمضان پیکج تقسیم کئے جائیں گے۔ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں سروسز ٹریبونل ایکٹ 2017ءپر غور کیا جب کہ سی ڈی اے ایکٹ 2011 ءپر غور کو م¶خر کر دیا۔ اب سی ڈی اے سے متعلق ایکٹ پر اگلے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
رمضان پیکج