ہائیکورٹ نے پیراگون سمیت 3 کمپنیوں کے اکا¶نٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دئیے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ نے پیراگون سٹی سمیت تین کمپنیوں کے اکا¶نٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر نیب کو 12 اپریل کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ عدالت نے پیراگون کے وکیل کی عارضی طور پر اکاوئنٹس بحال کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیراگون سٹی، بریگیڈئر ٹیپو ڈویلپرز اور ایگزیکٹو بلڈرز کے اکا¶نٹ منجمند کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کمپنیوں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پیراگون سٹی کیخلاف نیب نے تحقیقات شروع کی ہے اور نیب نے کارروائی کے دوران کمپنی اکاوئنٹس بھی منجمد کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے کمپنی مالی معاملات چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

درخواست مسترد

ای پیپر دی نیشن