کراچی(اے این این ) کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ سکینڈل کیس میں ملزمان پر فرد جرم پھر29 مارچ تک موخر کردی،فریٹ سبسڈی کی مد میں ملزمان پر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔سماعت کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ایک بار پھر پیش نہیں ہوئے۔یوسف رضا گیلانی اور ان کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے ملزمان پر فرد جرم 29 مارچ تک موخر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 26 ملزمان نامزد ہیں، ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔دیگر ملزمان میں طارق اقبال پوری، عبدالکریم داود پوتا، محمد زبیر، عدنان زمان شامل ہیں، مقدمے میں 10سے زائد ملزمان اشتہاری بھی ہیں۔
ٹڈاپ سکینڈل