سینٹ انتخابات میں مولوی جھکا نہ بکا‘ سردار اور نوابزادے فروخت ہو گئے: عبدالغفور حیدری

نصیرآباد (اے این این) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکریڑی جنرل وسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ سینٹ کے انتخابات میں مولوی نہ بکا نہ جھکا، نواب سردار نوابزادے اور خان کروڑ پتی بک گئے، خان صاحب کے اردگرد ضمیر فروشوں کا ٹولہ ہے ،20ارکان کی فروخت نے ثابت کردیا، متحدہ لیگ بنانے کی کیا ضرورت پڑی، حقائق بتا دیئے تو میرے پر بھی جل جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی رہنما میر نظام الدین لہڑی ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا محمد فضل مینگل رحمت اﷲ بنگلزئی ڈاکڑ عبدالوہاب رند مولانا کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔ سینٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے 20اراکین کی فروختکی تصدیق نے عمران خان کوثابت کر دیا کہ خان صاحب کے ارد گرد ضمیر فروشوں کا ٹولہ ہے کہ سیاسی افراد کا ٹولہ ہے بلوچستان کے مسلم لیگ کے اراکین پیدائشی لیگی ہیں ملک درجنوں لیگی ڈھڑے ہونے کے باوجود پھر متحدہ لیگ بنانے کی کیا ضرورت پڑی ہے حقائق بتا دیئے تو میرے پر بھی جل جائیں گے ۔متحدہ مسلم لیگ کے بارے میں جان محمد جمالی سے پوچھیں افتخار چوہدی بحالی تحریک میں جے یو آئی حصہ تھی جیل گئے عدلیہ بحال ہوئی اب پہلے ججوں کے فیصلے خود بولتے تھے اب جج پریس کانفرنس کرکے سیاسی جماعتوں کے قائدین کی پگڑیاں اڑا رہے ہیں۔ سینٹ سے بلوچستان کا چیئرمین منتخب ہونا خوشی کی بات ہے لیکن طریقہ کار مختلف تھا سینٹ کے انتخابات پر واویلا کرنے والے 2013ءکے انتخابات پر نظر ڈالیںحقائق سامنے آجاتے ہیںبڑی سیاسی جماعتوں نے چھوٹی چھوٹی قوم پرست جماعتوں میں سینٹ کی نشستیں تقسیم کردی گئی تھیں لیکن جمعیت علماءاسلام نے ملک وقوم کی خاطر جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کےلئے جمہوریت کا ساتھ دیا بلوچستان میں جے یو آئی کی قیادت میں کوئی اختلافات نہیں البتہ سیاسی نظم وضبط کو تقسیم نہیں کہا جا سکتا۔ 2018ءکے انتخابات میں جے یو آئی متحدہ مجلس کے پلیٹ فارم پر سیاسی جماعتوں سے اتحاد قائم کرے گی البتہ کہیں قبائلی اتحاد کی ضرورت پڑی اتحاد کرنے کےلئے جے یو آئی کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔
حیدری

ای پیپر دی نیشن