تین بچوں کی قاتل ماں آشنا سمیت چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) تین بچوں کی قاتل ماں کو اسکے آشنا سمیت چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ گزشتہ روز تھانہ جنوبی چھاﺅنی کے علاقے بیدیاں روڈ پر واقع گھر سے تین بچوں کی نعشیں ملی تھیں۔ پولیس نے بچوں کی ماں انیقہ اور اسکے آشنا کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا اور گزشتہ روز مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ فاضل عدالت نے سماعت کے بعد ملزمہ اور اسکے ساتھی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ماں، آشنا/ ریمانڈ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...