نارووال: نجی میڈیکل کالج کی طالبہ نے ہوسٹل میں پھندا لیکر خودکشی کرلی

فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چوک شاہ مقیم (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) نارووال میں نجی میڈیکل کالج کی طلبہ نے مبینہ طور پر ہوسٹل میں خودکشی کر لی،ڈی پی او عمران کشور کے مطابق نجی میڈیکل کالج میں سیکنڈ ائیرکی طالبہ نرگس جو کہ میانوالی کی رہائشی تھی، نے گذشتہ روز ہوسٹل کے اندر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق نرگس پچھلے کچھ روز سے پریشانی میں مبتلا تھی۔ گذشتہ روز کالج نہیں گئی تھی اس کے ساتھ روم میٹ طلبہ جب کالج سے فارغ ہوکر آئیں تو کمرہ اندر سے بند تھا انتظامیہ کو اطلاع کی جنہوں نے پچھلے حصے کی کھڑکی کو توڑ کر اندر داخل تو نرگس پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ پولیس نے فرانزک لیب کی ٹیم کو موقع پر بلایا اور شواہد اکٹھے کئے، اسکے علاو ہ خودکشی کرنے والی نرگس کا موبائل بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ نرگس کا ایک کزن بھی اسی میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہے اس کو بھی شامل تفتیش کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق نعش کے قرےب اےک خط بھی ملا ہے جس مےں خودکشی کرنے والی طالبہ نے والدےن سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ وہ اب مزیدحالات کا مقابلہ نہیں کر سکتی اسلئے اپنے آپ کو زندگی سے علیحدہ کر رہی ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف اوقات میں 4 افراد خودکشی کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں دیگر واقعات میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 4 افراد خودکشی کرلی۔ فیصل آباد میں گلستان کالونی کا رہائشی 30 سالہ یاسر منصور آباد گھی کی ایجنسی پر کام کرتا تھا، گزشتہ روز گھریلو حالات سے تنگ آکر اس نے کالاپتھر کھا لیا جسے کھاتے ہی اس کی حالت غیر ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔ نوجوان دو بچوں کا باپ تھا۔ صمد پورہ اوکاڑہ کے 24 سالہ نوجوان زوار نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ سمبڑیال کے حامد پرویز نے گھر والوں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر نہر اپر چناب میں چھلانگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق اسکا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔چوک شاہ مقیم محلہ شاہ میر نئی آبادی میں گھریلو ناچاقی پر چار بچوں کے باپ محنت کش امانت علی نے بیوی سے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی ختم کرلی۔
خودکشیاں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...