شورکوٹ چھاﺅنی: دیرینہ رنجش پر 4 افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا

شورکوٹ چھاﺅنی/ پیرمحل (نامہ نگاران) دیرینہ رنجش پر 4افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے بھٹہ مزدور میاں بیوی کو قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق شورکوٹ روڈ پر واقع گاﺅں 328گ ب کے قریب واقع بھٹہ پر مزدوری کرنے والا محنت کش عاشق علی اپنی بیوی نسیم بی بی کے ہمراہ گھر میں موجود تھا مبینہ طور پردیرینہ رنجش پر موٹر سائیکلوں پر 4مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے عاشق علی اور نسیم بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا‘ اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چٹیانہ پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کرتے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا اور گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
میاں بیوی قتل

ای پیپر دی نیشن