اسلام آباد ہائیکورٹ: ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (اے این این) ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دیا۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سابق چیئرمین ایس ای سی پی نے عدالت سے اپنے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ظفر حجازی کیس کی سماعت کی اور اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ظفر حجازی کی درخواست مسترد کر دی، عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کی ضمانت نہیں ہوسکتی، ٹرائل کورٹ کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...