اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس آج منعقد ہو گا جس میں واٹر پالیسی‘ مردم شماری اور نیٹ ہائیڈل منافع کے ایشوز سمیت مختلف امور پر فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور دوسرے ارکان شریک ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ واٹر پالیسی کابینہ میں زیرغور آئی تھی جسے بعدازاں سی سی آئی میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سندھ کے پانی کے حوالے سے کافی اعتراضات ہیں۔ نیٹ ہائیڈل منافع کے بارے میں صوبوں کے تحفظات ہیں جن پر اجلاس میں بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں پی بی ایس کی طرف سے مردم شماری کی تھرڈ پارٹی سے توثیق کرانے کے حوالے سے مسائل پر بھی بات کی جائے گی۔