اسلام آباد(صباح نیوز+ سٹاف رپورٹر) پاکستان اور چےن نے ہوابازی کے شعبہ مےں ترقی کیلئے تعاون اور باہمی روابط کیلئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کےا ہے ۔ ےہ بات وزےراعظم کے مشےر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے گزشتہ روز اسلام آباد مےں چین کے سفےر یاﺅ جنگ سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات مےں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصےلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے ہوابازی کے شعبے کی بہتری سمیت قومی ائیر لائن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مےں جدےدٹےکنالوجی ، شعبہ انجینئرنگ، مینٹینینس کی سہولت کی فراہمی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔چین کے سفیر کی جانب سے میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کی بہتری اور خاص کر جدےد راڈار سسٹم کے شعبہ مےں جدےد ٹےکنالوجی کو نصب کرنے کیلئے اےک دوسرے کے ساتھ تعاون کا اظہار کےا۔ سردار مہتاب احمد خان نے اس موقع پر چین کے سفیر کو شعبہ ہوابازی اور خاص کر پی آئی اے کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ دریں اثنا یاﺅ جنگ نے گزشتہ روز مشیر سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی۔ سرکاری بیان کے مطابق باہمی تعاون اور معاشی راہداری کے حوالہ سے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ مشیر سلامتی نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کیلئے بہت اہم ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ معاشی راہداری کا منصوبہ پورے خطہ کی خوشحالی اور رابطوں کو بڑھانے کا ذریعہ ثابت ہو گا۔ دونوں قائدین نے خطہ میں امن و سلامتی کی کوششوں کی بھرپور حمائت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان، چین/ تعاون