آرمی چیف کا دورہ ‘ برونائی کی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برونائی دارالاسلام کا دورہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے برونائی کی قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ دفاعی تعلقات، باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے برونائی کے سلطان حاجی حسن اللہ یلقیا معزالدین سے ملاقات کی برونائی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے برونائی کے نائب وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔ اسکے علاوہ برونائی کے بری فوج، رائل ائر فورس کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کیں برونائی کی عسکری قیادت سے ملاقوں میں باہمی دلچسپی، ٹریننگ، دو طرفہ فوجی و دفاعی تعلقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برونائی کی قیادت نے علاقائی امن، استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...