لاہور (نیوزرپورٹر)حکیم مسلم ناصر شکیل کے دوست صابر کی یاد میںسپریم کونسل تجدید طب پاکستان اور تحفظ اطباء ارگنائزیشن کے زیر اہتمام لاہور میں زیر صدارت پروفیسر حکیم شفیع طالب قادری ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صاحبزادہ معظم فرید، ایم پی اے ڈاکٹر عبدالغفور راشد، جج ایپلیٹ ٹربیونل لاہور بنچ چوہدری شبیر گجر، ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا، یوگی ریاض کھوکھرمہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حکیم شفیع طالب قادری، حکیم چوہدری شبیر راں، حکیم رفیق شاہین اور ڈاکٹر عابد شفیع نے کہا کہ حکیم مسلم ناصر شکیل نے طب مفرد اعضاء کی ترویج و ترقی اور فروغ کے لئے جو گراہ قدر خدمات انجام دی ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔